جسمانی تعلق بنانے کے بعد لڑکا شادی سے مکر گیا، پھرلڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ لینے کے دینے پڑگئے

جسمانی تعلق بنانے کے بعد لڑکا شادی سے مکر گیا، پھرلڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ ...
جسمانی تعلق بنانے کے بعد لڑکا شادی سے مکر گیا، پھرلڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ لینے کے دینے پڑگئے

  

جونپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلق قائم کیا اور لڑکی کی فحش ویڈیو بنالی ، بعد میں شادی سے مکر گیا جس کے بعد لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

جونپور کے نواحی گاؤں میں ایک لڑکی نے الزام لگایا کہ اسی کے گاؤں کے لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی اور فحش ویڈیو بنالی۔ جب میں نے شادی کا کہا تو وہ آگے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

لڑکی اور اس کی والدہ ملزم کی دھمکیوں کے بعد پولیس کے پاس پہنچ گئی، پولیس لڑکے کو گرفتار کرنے آئی تو گاؤں کے بزرگ بیچ میں پڑ گئے اور فریقین میں صلح صفائی کی کوشش کی تاہم لڑکا ایک بار پھر پولیس کے سامنے بھی شادی سے مکر گیا جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر لڑکی نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کی ہیلپ لائن پر کال کردی ہے جس کے بعد اب ایکشن لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں یہ قانون موجود ہے کہ شادی کا جھانسہ دے کر کسی لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا جائے تو یہ ریپ کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -