رویت ہلال کمیٹی بارے اہم ترین بل وزارت قانون کو بجھوا دیا گیا،کون کون سی نئی شق شامل ہے؟جان کر مفتی منیب الرحمن بھی پریشان ہو جائیں گے

رویت ہلال کمیٹی بارے اہم ترین بل وزارت قانون کو بجھوا دیا گیا،کون کون سی نئی ...
رویت ہلال کمیٹی بارے اہم ترین بل وزارت قانون کو بجھوا دیا گیا،کون کون سی نئی شق شامل ہے؟جان کر مفتی منیب الرحمن بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے مضبوطی عطا کرنے کے لیے بل وزارت قانو ن کو   بھجوا  دیا۔

تفصیلات  کےمطابق وزارتِ مذہبی امورکی جانب سےرویت ہلال کمیٹی کےحوالےسےبل وزارتِ قانون کوبھجوا دیا گیا، بل کے ذریعے رویت ہلال کمیٹی کواب قانونی حیثیت دی جائےگی۔رویت ہلال کمیٹی کےمجوزہ قانون میں چیئرمین کمیٹی کی معیاداوراسکی تقرری کاطریقہ کاربھی ہو گا، غیرمعینہ مدت کےلیےکوئی بھی شخص چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نہیں بن سکےگا۔غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی یاکوئی وزارت اجاز ت کے بغیر رویت کااعلان نہیں کرسکےگا،مجوزہ ڈرافٹ میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کےانعقادپرسزا کی بھی تجویز دی گئی ہے، اس سلسلےمیں اَز خود اعلان پر 5 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

خیال رہے رویت ہلال کمیٹی 1974 میں قومی اسمبلی کے ذریعے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے قائم کی گئی تھی، اس کمیٹی کے کام کے لیے کوئی قواعد و ضوابط تیار نہیں کیے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -