ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
حمل
اہم معاملے سے نکل جائیں گے او ر اب روزگار کے نئے سلسلے کی طرف بھی بڑھیں گے آج دن اچھا اور ہر لحاظ سے آپ کے لئے ان شاءاللہ اچھی خبر دے گا۔
ثور
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو۔ ان دنوں آپ کی صرف پرانی کوشش نئے انداز سے آپ کو اچھی خبر دے سکتی ہے۔
جوزہ
آپ کس طرف توجہ دے رہے ہیں جہاں آپ کا بالکل کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس وقت آپ کے روزگار کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ صرف اس طرف غور کریں۔
سرطان
آپ جس انداز سے چل رہے ہیں۔ اس میں اب تبدیلی لائے۔ شائد آپ کی زندگی میں پہلی بار ایسا وقت آیا ہے جو بڑی بڑی تبدیلی لا رہا ہے۔
اسد
آج روزگار کا ایک معاملہ حل ہو سکتا ہے جو سلسلہ عرصہ دراز سے بند تھا وہ بھی کھل رہا ہے۔ آپ کے لئے مالی طور پر بہتری کی خوشخبری ہے۔
سنبلہ
کسی بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ اعتبار خود کو پریشانی میں ڈالنے والی بات ہے اور اولاد کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت ان کی خوشی بھی ضرور دیکھیں۔
میزان
آج آپ کسی اہم مسئلے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو لوگ کسی بھی طرف سے رقم کے انتظار میں ہیں۔ وہ اس کو حاصل کر سکتے ہیں، ان شاءاللہ
عقرب
حالات میں بڑی واضح تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔
قوس
اضافی رقم ہاتھ میں آنے کی امید، پرانے دوست سے فائدہ اور چھوٹا بڑا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ آج کسی پریشانی سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
جدی
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کرکسی کام میں پیسہ لگانا چاہتے ہیں، وہ صبر کریں، بغیر رقم لگائیں ہی رقم آپ کے ہاتھوں میں آ سکتی ہے۔ بہتری آ رہی ہے۔
دلو
آپ اپنے حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ اندازے سے بالکل کام نہ کریں تو بہتر ہے۔ آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی ہے۔ جو کچھ مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
حوت
اچانک ایک کام بنتے بنتے رک جائے گا۔ آپ کو یہ وقتی رکاوٹ تنگ تو کرے گی مگر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ دو یوم کے بعد صورت حال پھر بدل جائے گی۔