پاکستان آئی پی یو کےساتھ مشترکہ مقاصدکےحصول کیلئےموثرکردار اداکرتا رہے گا:صادق سنجرانی

پاکستان آئی پی یو کےساتھ مشترکہ مقاصدکےحصول کیلئےموثرکردار اداکرتا رہے ...
پاکستان آئی پی یو کےساتھ مشترکہ مقاصدکےحصول کیلئےموثرکردار اداکرتا رہے گا:صادق سنجرانی

  

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے   بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کے اعزازمیں عشائیہ دیا جس میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم،راجہ ظفر الحق، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، سینیٹر ز، سفرا اور دیگر نے  شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عشائیہ میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان تمام پارلیمانی فورمز بشمول آئی پی یو کو اہم سمجھتاہے،بین الپارلیمانی فورمز امن ہم آہنگی اورپائیدار ترقی کیلئے اہم حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان آئی پی یو کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے موثر کردارا دا کرتا رہے گا۔چیئرمین سینیٹ  نےکہاکہ آئی پی یو کی صدر کادورہ کثیر الجہتی اور دوطرفہ تعاون کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا، بین الپارلیمانی یونین کی صدر کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں،ان ملاقاتوں کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔صادق سنجرانی نے آئی پی یو کی صدرگیبریلاکیویس بیرن کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاکہ آئی پی یو کی صدرکی کاوشیں قابل تعریف ہیں،آئی پی یومختلف قومیتوں، ثقافتوں ،عقائد اور سیاسی تنوع رکھنے والی قوموں کا ایک مثالی پلیٹ فام ہے،ترقی، خوشحالی اور امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے،پاکستان کا دورہ کرنے پرآئی پی یو کی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -