پنجاب یونیورسٹی، ایم اے، ایم ایس سی امتحانات کیلئے رجسٹریشن شیڈول جاری 

پنجاب یونیورسٹی، ایم اے، ایم ایس سی امتحانات کیلئے رجسٹریشن شیڈول جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے،  ایم ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا تیرہ مضامین میں امیدوار اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے تحت یکم ستمبر سے ما سٹرز ڈگری کے  امتحانات میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا امیدوار سنگل فیس 4090 روپے کے سا تھ اپنی رجسٹریشن 3 دسمبر تک کراسکتے ہیں،یونیورسٹی نے  پرا ئیویٹ امیدواروں کے لئے13 مضامین کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں، جن میں اردو، انگریزی، اسلامیات، پنجابی، سیاسیات، تاریخ، ریاضی اورعربی کے مضامین شامل ہیں۔امیدوار فلاسفی، فارسی،معاشیات،فرنچ اور کشمیریات کے مضمون میں امتحان دینے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ طلباء امتحانات سے متعلق مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 
امتحانی شیڈول 

مزید :

صفحہ آخر -