پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز  کی دو سالہ تعیناتی کی مدت مکمل

  پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز  کی دو سالہ تعیناتی کی مدت مکمل

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے دو سالہ تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر پاکستانیوں کیلئے الوداعی پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں امریکا کی دو سال تک نمائندگی کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا ہوں، ان ہزاروں پاکستانیوں میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اپنے قیام کے دوران ہم بریانی، مصالحہ دار کڑاہی اور دنیا کے میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوئے،امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے غیرمعمولی فن اور ثقافت سے محظوظ ہوئے، پاکستان میں قیام کے دوران کرکٹ سے بھی واقفیت حاصل کر لی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات گزشتہ دو سالوں کے دوران کافی گرمجوشی آئی ہے۔ پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی۔ امید کرتا ہوں مستقبل میں کہیں نہ کہیں ہماری ملاقات دوبارہ ہو گی، آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ، خدا حافظ۔

امریکی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -