منگلا اور تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ 

  منگلا اور تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کیا جاچکا ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242فٹ جبکہ تربیلا میں ایک ہزار 550فٹ ہے۔دونوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے،جو گزشتہ 10سال کے دوران پانی کی دستیابی کا ریکارڈ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال کی اوسط دستیابی کے مقابلے میں دونوں آبی ذخائر میں 21 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ پانی موجود ہے۔تربیلااور منگلا ڈیمز میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا پن بجلی گھروں سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔
پانی

مزید :

صفحہ آخر -