اینٹی کرپشن نے ساہیوال، اوکاڑہ میں 60کنال سرکاری اراضی واگزار کر والی 

اینٹی کرپشن نے ساہیوال، اوکاڑہ میں 60کنال سرکاری اراضی واگزار کر والی 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک دن کی رپورٹ جاری کر دی،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال اور اوکاڑہ میں 60 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی،واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 113 ملین روپے سے ذیادہ ہے،اینٹی کرپشن گجرانوالہ ریجن نے ایک دن میں کنورڑن اور سائیٹ فیس کی مد میں 15 ملین سے زیادہ کی ریکوری کی ہے،ایک دن میں میں مجموعی طور پر اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبائی خزانے کو 128 ملین کا فائدہ پہنچایا،اینٹی کرپشن پنجاب صوبہ بھر میں عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب بد عنوانی کی ہر شکل میں بیخ کنی کے لئے کو شاں ہے،شفاف، مضبوط، بد عنوانی سے پاک سرکاری ادارے ہماری منزل ہے،سرکاری اداروں میں عوام کے یقین اور اعتماد کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہناہے کہ کرپشن کے بارے میں بھرپور آگاہی کے سلسلے میں اینٹی کرپشن پنجاب سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا سے بھر پور استفادہ کر رہا ہے۔

اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -