مافیا کو کسی صورت لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میاں اسلم اقبال

       مافیا کو کسی صورت لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا اشیا خورونوش کے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر دکان سیل کرنے کا حکم۔ سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو کسی صورت لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی،صارفین کے حق کے تحفظ کیلئے انتظامیہ اپنا فرض ادا کرے۔ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی،  پنجاب بھر میں آٹا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔وفاقی حکومت چینی کی جو قیمت طے کریگی اسے پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے بہاولپور میں آلو کی زائد نرخوں پرفروخت کاسخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کی سرزنش کی۔ اشیاء ضروریہ کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی روکنے کیلئے انتظامیہ کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا۔
میاں اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -