کشمیر ی آج بھی عالمی برادری سے انصاف کیلئے پر امید ہیں، معید یوسف

  کشمیر ی آج بھی عالمی برادری سے انصاف کیلئے پر امید ہیں، معید یوسف

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویڑن اینڈ سٹریٹجک پالیسی پلاننگ معید یوسف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اب بھی پرامید ہیں کہ بین الاقوامی برادری انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے آگے بڑھے گی اور اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔ اس سے پہلے کہ کشمیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان دنیا کے ضمیر پر نہ مٹنے والے دھبے میں تبدیل ہو جائے، عالمی برادری اور عالمی اداروں کو اب عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کا قیام انسانی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل تھا، اگرچہ دنیا میں جنگوں، تباہی اور قتل و غارت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تاہم انہیں یہ اطمینان تو حاصل ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ و احترام کیلئے کم از کم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کنونشنز، قوانین اور طریقہ کار موجود ہیں۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود اب بھی بعض قومیں انسانیت کے خلاف جرائم کا شکار ہیں۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ آخر -