پیپلز پارٹی کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ تمام صوبائی، ضلعی و شہری تنظیمیں فوری ہنگامی امدادی کیمپ لگائیں انہوں نے کہاکہ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے پارٹی عہدیدار مشکل میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں انہوں نے کہاکہ متاثرین کو فوری طبی امداد راشن اور بستر باہم پہنچائیں،پارٹی عہدیداران کارکن سرکاری فلاحی امدادی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔
نیئر حسین بخاری