نہم جماعت کی رجسٹریشن میں  ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

     نہم جماعت کی رجسٹریشن میں  ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی ہے امیدوار اب 30ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ تفضیلا ت کے مطا بق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی،اس سے قبل تاریخ 31اگست تک مقرر کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث سکول بند ہونے کی وجہ سے کیا گیا، صرف رجسٹریشن والے طلبا ہی آئند ہ سال میں نہم کا امتحان دیں گے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے اس سا ل میں کرونا کے با عث بچوں کو موجودہ تعلیمی سال میں 60 فیصد سلیبس پڑھانیکا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 40 فیصد سلیبس کو غیرضراری قرار دے کر نکال دیا جائیگا، نرسری سے دہم جماعت کے سمارٹ سلیبس کی تیاری کیلئے مختلف سکولوں کے اساتذہ کی را ئے بھی شامل کیا جارہا ہے۔

رجسٹریشن میں توسیع

مزید :

صفحہ آخر -