پاکستانی برآمدات میں اضافہ معیشت کی مضبوطی ظاہر کر رہا ہے: عبد العلیم خان
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں ساڑھے8فیصد اضافہ معیشت کی مضبوطی ظاہر کر رہا ہے اسی طرح ایکسپورٹ بڑھنے کے ساتھ ساتھ امپورٹ میں کمی بھی حوصلہ افزا ہے جس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور ملک مستحکم ہوگا اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو نئی معاشی جہت سے ہمکنار کر رہے ہیں اور پاکستانی معیشت کے بارے میں انٹرنیشنل ٹریڈسینٹر کے اندازے خوش آئند ہیں جن کے تحت 2024تک ہماری برآمدات 12ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کومضبوط معاشی بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے اور ہم بہتر اور خود مختار معیشت کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں سینئر وزیر نے کہا کہ کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن عارضی پالیسیوں کی بجائے ملکی مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اور آنے والے 3برسوں میں ملک گیر تبدیلی واضح طور پر سامنے آئے گی۔دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی رہائشگا ہ پر گئے اور اُن سے اُن کے بھائی پیر طارق شاہ ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا عبدالعلیم خان نے پیر طارق شاہ ایڈووکیٹ کی ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کے ضلع کی وکلاء برادری ایک قابل لیڈر سے محروم ہو گئی ہے جن کی قانون کے پیشے اور سماجی شعبے میں ادا کی گئی خدمات کو تادیر تاد رکھا جائے گا۔ ا
عبدالعلیم خان