مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری،مزید 4نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری،مزید 4نوجوان شہید

  

  سرینگر (مانیٹرنگ  ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی وادی کے ضلع شوپیاں میں ہوئی جہاں پر قابض بھارتی فوج نے آپریشن کیا۔دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی اور گشت بڑھاتے ہوئے کرفیو کا سماں پیدا کر دیا۔

 کشمیر شہید

مزید :

صفحہ اول -