وفاق نے پاکستان سٹیل ملز کو 11ارب 44کروڑ 10لاکھ روپے قرضہ جاری کر دیا 

  وفاق نے پاکستان سٹیل ملز کو 11ارب 44کروڑ 10لاکھ روپے قرضہ جاری کر دیا 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کو  11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پاکستا ن اسٹیل مل کو قرضے کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کردہ قرضہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلے کے مطابق دیا جارہا ہے، قرضہ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقم پاکستان اسٹیل مل کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے جسے 20سال میں واپس کیا جائے گا۔

 پاکستان سٹیل ملز

قطر کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

اسلام آباد (آئی این پی)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانے میں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

طبی سامان 

سرینگر، ساتویں محرم کے جلوس پر بھی پابندی عائد، فورسز کا عزاداروں پر لاٹھی چارج

سری نگر(این این آئی) بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں کشمیریوں کو ساتویں محرم کا روایتی جلوس نکالنے سے روکنے کے لئے  طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں لوگ سات محرم کو روایتی جلوس نکالنے کے لئے شہر کے علاقے حسن آباد رعنا واری میں اکٹھے ہوئے اور بوٹہ راج محلہ سے کاٹھی دروازے تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ جب عزادار دھرم شالہ چوک تک پہنچے تو وہاں بڑی تعداد میں تعینات بھارتی پولیس اہلکاروں نے عزاداروں پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا۔ ایک عینی شاہد شبیر حسین نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے عزاداروں پر طاقت کے استعمال کے بعد انہیں واپس حسن آبادچوک کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی یہ کارروائی بلا جواز تھی کیونکہ عزادار انتہائی پر امن طورپر کاٹھی دروازہ کی طرف بڑھ رہے تھے اور صرف اسلامی اور مذہبی نعرے بلند کر رہے تھے۔ ان تمام نے ماسک پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلہ برقراررکھا ہوا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی کوئی اشتعال انگیزی نہیں کی۔ ہر سال ساتویں محرم کو سرینگر شہر کا آخری اہم جلوس نکالا جاتا ہے کیونکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے 23برس قبل آٹھ اور دس محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

جلوس پابندی

 بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ بارشیں لے کر آئیں رحمتیں اور سہانا موسم

کراچی (پ ر) بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں۔ یہ شہر بے مثال جدید طرز تعمیر، بہترین انفراسٹراسٹرکچر اور زبردست ٹاؤن پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نکاسی آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانب کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے، بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ ہرسہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کے بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔ زبردست ٹاؤن پلاننگ، نکاسی آب کا جدیدنظام، 24/7بجلی کی فراہمی کی وجہ سے بحریہ ٹاوئن کراچی میں بارش زحمت نہیں رحمت ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں پانی کا استعمال ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ 24/7کام کرنے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گر واٹر کو پراسس کرکے کنسٹرکشن اور ہوٹی کلچر کے قابل پانی فراہم کرکے پینے کے صاف پانی کی بچت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی بڑھتی ہوئی  ضروریات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی میں تقریباً بارہ ڈیم بھی بنائیگئے ہیں تاکہ بارش اور کسی بھی ممکنہ طوفان میں پانی کے ریلوں کوضابع ہونے کے بجائے ہر ممکن طریقے سے محفوظ کیا جاسکے۔ حالیہ بارشوں میں ان ڈیمز میں 167.6ملین گیلن تک پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی وسائل کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے اور ان کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی موسم یا بارشوں سے متاثر ہوئے بغیر پورا سال بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں تک تمام سہولیات مکمل طور پر پہنچائی جاتی ہیں اب چاہے وہ اسکولز ہوں یا دفاتر، ہسپتال ہو یا پرکس ڈینزو ہو، سینی گولڈ سینما ہو یا کارنیول، بارش یا کوئی اور موسم بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہنے والوں کیلئے پریشانی کا باثعث نہیں بنتا۔

پاک بحریہ اور برطانوی رائل 

نیوی کی شمالی بحیرہ عرب اور خلیج 

عدن میں مشترکہ بحری مشقیں 

  اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی  کی  شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف اور دہشت  جبکہ رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس آرگل  نے  شمولیت  کی ہے۔مشق میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پاک فضائیہ کے 17-JF تھنڈر طیارے نے بھی حصہ لیا۔مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق  یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ان مشقوں کا مقصد باہمی تجربات کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔  

بحری مشقیں 

جاپانی سفیر کی خسرو بختیار سے ملاقات، سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (آن لائن)جاپان کی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کو وسیٹ مینجمنٹ کے لیے7.4 ملین ڈالر کی مشینری فراہمی کو سراہتے ہیں،   جاپان کی جانب سے انسداد کورونا کے لیے تعاون کے لئے شکر گزار ہیں، جاپان کا انرجی، ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور سوشل سیکٹر میں تعاون قابل ذکر ہے  جاپان کی کراچی میں اربن فلڈ مینجمنٹ کیلئے تکنیکی معاونت قابل ستائش ہے،  ہماری حکومت تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دے رہی ہے،   جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں مختلف ترقیاتی سیکٹرز کے فروغ کیلئے ہماری رعایتی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں،   جاپان پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،  پاکستان کیساتھ قدرتی آفات سے بچاؤ اور  بازآبادکاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

کی خسرو بختیار 

ق لیگ نے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرکرنے کی تجویز دے دی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویزہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ساری سیاسی جماعتیں اس میں اپنا اپنا امیدوار کھڑا کریں اور ایسی روایت پیدا کریں تاکہ الیکشن منصفانہ ہوں اور ظاہر بھی ہوں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں اگر ایسا کلچر فروغ پا جائے تو اگلے آنے والے جنرل الیکشن میں آسانی ہو گی۔علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الذھبی نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جسے ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔

چودھری برادران

حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ 

 لاہور(این این آئی)حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا  موٹرسائیکل دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو فراہم کی جائیں گی  انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل 2مراحل میں فراہم کی جائیں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں انسداد پولیو ورکرز کو 1254 موٹر سائیکل فراہم کی جائیں گی وفاقی دارالحکومت کے پولیو ورکرز کو 42 موٹرسائیکل جبکہ آئی سی ٹی پولیو ورکرز کو 22، سی ڈی ایکو 20 موٹرسائیکل فراہم کئے جائیں گے،گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز کو 164 موٹرسائیکل، آزادکشمیر کے پولیو ورکرز کو 376 موٹرسائیکل اور قبائلی اضلاع کیپولیو ورکرز کو 672 موٹرسائیکلیں فراہم کی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل خریداری کیلئے فنڈز حکومت نے فراہم کئے، پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل کی خریداری ای پی آئی کے فنڈز سے کی گئی ہے، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔

موٹرسائیکلیں 

افغانستان، بم دھماکہ میں 6بچوں، 2خواتین سمیت 13افراد ہلاک، متعدد زخمی 

 کابل (آن لائن)  افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت  13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولدک میں ہوا جسکے نتیجے میں 6بچوں اور2خواتین سمیت13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے  زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال د اخل کر دیا گیا  مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بس کے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے  نتیجے میں ہوا۔حکام نے دھماکے کی ذمہ داری  طالبان پر عائد کی ہے۔

بم دھماکہ 

ایفیڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست مسترد

  اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں منشیات کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ جمعہ کو اسلام اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے تحریر کیااسلام آباد ہائیکورٹ نے علی موسی گیلانی،مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر اپیلوں پر فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ نے اپیلیں مسترد کر کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنا دیاہائی کورٹ نے کہاکہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں،ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ تمام شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے۔

ایفیڈرین کیس

ہوپ پنجاب کا معرکہ،کامیابی کیلئے تینوں گروپوں کا جنوبی پنجاب پر فوکس

اہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ،جنوبی پنجاب اہم ہو گیا،فاونڈر گروپ، خدمت گروپ،یونائیڈڈ گروپ، ہم خیال گروپ امیدواروں کی تلاش میں بہاولپور سے نبیل چوہدری ڈی جی خان سے عبدالعزیز ملتان سے رانا خالد، اسلم بھٹہ،چوہدری افضل وہاڑی سے اسلم وکیل پر الیکشن لڑنے کے لئے دباو بڑھ گیا ہے۔19 ستمبر 2020ء کے انتخابات میں 3 ایگزیکٹیو ممبران کی 3 نشستوں میں سے ایک نشست تمام گروپ ہر صورت ملتان کو دینے کے خواہش مند ہیں،پہلا سال ہے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کا علیحدہ پولنگ اسٹیشن جو ملتان میں بنانے کا مطالبہ پورا ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ چیئرمین شاہد رفیق کو دیا جا رہا ہے جن کی کوششوں سے ڈی جی ٹی او نے پنجاب زون کے لئے لاہور کے ساتھ ملتان کے لئے پولنگ اسٹیشن کی منظوری ہوئی ہے۔جنوبی پنجاب کے افراد اس دفعہ ملتان میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔کوئی گروپ ملتان کو نظر انداز کرنے کا رسک لینے کے لئے تیار نہیں ہے ہر صورت جنوبی پنجاب سے ایک امیدوار بنانے کے لئے کوشاں ہے اس لئے جنوبی پنجاب کے ممبران کی اہمیت بڑھ گئی ہے یکم ستمبر 2020ء سے پہلے امیدوار تلاش کرنا ضروری ہے۔

ہوپ انتخابات

ٹیپ نارتھ زون کے انتخابات، یونٹی گروپ نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ کے نارتھ زون کے 12 ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات کیلئے یونٹی گروپ میدان میں آگیا۔کارپوریٹ کلاس کی 8 اور ایسوسی ایٹس کلاس کی 4 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔کارپوریٹ کلاس کیلئے یونٹی گروپ نے لاہور سے ممتاز ٹریول ایجنٹ اشفاق مرزا اور ڈاکٹر محمد شریف بلوچ کو میدان میں اتارا ہے۔ اسلام آباد سے رانا عبدالغفور روالپنڈی سے صبور ملک امیدوار بنیں شفقت علی لاہور ذولفقار احمد ریاض فیصل آباد عابد الدین پشاور سے محمد حسین ڈی جی خان سے امیدوار ہیں ایسوسی ایٹس کلاس کیلئے یونٹی گروپ نے ملک طاہر رفیق لاہور فیاض احمد لاہور چوہدری اینس اقبال لاہور سلاور خان سوات سے امیدوار بنیں ہیں۔یونٹی گروپ نے اعلان کیا ہے یونٹی گروپ کو ووٹ دیں اور اپنی رقم وصول کرنے کا عہد لیں۔اشفاق مرزا نے کلین سویپ کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹیپ نارتھ زون انتخابات

 ہم خیال گروپ کے سربراہ خالد جاوید بھٹی کی مسارات گروپ کے چیئرمین چودھری افضل کیساتھ ملاقات

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سینئر حج آرگنائزر ہم خیال گروپ کے سربراہ خالد جاوید بھٹی کی جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت مسارات گروپ پاکستان کے چیئرمین چودھری افضل کیساتھ اہم ملاقات اور ظہرانہ،اوکاڑہ میں ہونے والی ملاقات میں ہوپ پنجاب کے 19ستمبر2020ء کو ہونے والے انتخابات ٹریول، عمرہ، حج ٹریڈ کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ خالد جاوید بھٹی نے اس موقع پر کہا ہوپ کے موجودہ انتخابات میں جنوبی پنجاب بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے آپ کا کردار بڑا اہم ہو گا،چوہدری افضل نے کہا جنوبی پنجاب کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشن ملتان میں بنایا گیا ہے خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا جنوبی پنجاب متحد ہے ابھی تک کسی گروپ میں شامل نہیں ہوا ہے۔ یکم ستمبر 2020ء کو اہم اعلان کریں گے انہوں نے کہا پر امن انتخاب کے انعقاد کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ 

چودھری افضل

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم لڑنے کے بجائے کراچی کے دکھوں کامداوا کریں:سراج الحق 

 لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی پانی میں ڈوب گیا ہے،یہ وقت سیاست کے بجائے خدمت کا ہے۔پیپلزپارٹی. پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنما ٹی وی چینلز پر لڑنے کے بجائے کراچی کے دکھوں کا مداوا کریں۔وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر کراچی کو بچانے، کراچی پہنچیں۔ جماعت کے کارکنان عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں جماعت اسلامی کے تھنک ٹینک کی ایک میٹنگ میں آبی ماہر ین نے بتایاتھا کہ اس کے بعد دوسرے بحران کیلئے تیاررہیں، اس سال معمول سے زیادہ بارشوں وسیلاب سے تباہی کا خطرہ ہے۔ حکومتوں /اداروں کے پاس بھی یہ معلومات ہوں گی، مگر تباہی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی پیش بندی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے کی کشمکش اور پھر سندھ میں پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم کی نام نہاد محاذآرائی میں کراچی نظرانداز ہوتا رہا۔ گزشتہ 2 دہائیوں سے حکومت کرنیوالے اس تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل بااختیار شہری حکومت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہو جائیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔ 

سراج الحق

پشاور، داعش کے 3انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد، اسلحہ بر آمد 

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق پولیس نے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے تین داعش کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی منصور امان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 پستول برآمد، ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے۔منصور امان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث اور بم بنانے کے ماہر ہیں جن کا ٹارگٹ شہر کے مصروف ترین بازار تھے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -