بلاول کا ملک میں بارشوں و سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر رنج و غم کا اظہا ر 

 بلاول کا ملک میں بارشوں و سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر رنج و غم کا اظہا ر 

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤ ں اور کارکنوں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری جو اس وقت کراچی میں مقیم ہیں وزیراعلیٰ سندھ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ چیئرمین پی پی پی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت امدادی کارووائیوں کو یقینی بنائیں اور ہنگامی طور پر قدرتی آفات سے متاثر صوبے بھر کے شہریوں کو ریلیف دینے کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی ہدایت کہ کہ پورے صوبے سندھ میں سرکاری اور نجی املاک کے ہونے والے نقصانات کا سروے کرائیں اور متاثرہ عوام کے لئے امدادمی کام کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے کاشتکاروں اور کسانوں کو بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کے لئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں غیرمعمولی موسلا دھار بارش کی وجہ سے زیر آب آگئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ موجودہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے اس سے امداد مانگی جائے۔ امید ہے وفاقی حکومت صوبے کی معیشت کو معمول پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں امدادی کاموں میں مصروف اپنی پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومروکو ہدایت کی ہے کہ بارش کے بعد حالات معمول پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور جمیل سومروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ بدترین بارشوں کی وجہ سے میرے حلقے سمیت پورے سندھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے دکھ کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ پارٹی کے رہنما?ں اور کارکنوں کی ذمے داری ہے کہ امتحان کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں۔ 

 بلاول

مزید :

صفحہ اول -