قطر کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

    قطر کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانے میں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
طبی سامان 

مزید :

صفحہ آخر -