حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ 

    حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا  موٹرسائیکل دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو فراہم کی جائیں گی  انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل 2مراحل میں فراہم کی جائیں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں انسداد پولیو ورکرز کو 1254 موٹر سائیکل فراہم کی جائیں گی وفاقی دارالحکومت کے پولیو ورکرز کو 42 موٹرسائیکل جبکہ آئی سی ٹی پولیو ورکرز کو 22، سی ڈی ایکو 20 موٹرسائیکل فراہم کئے جائیں گے،گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز کو 164 موٹرسائیکل، آزادکشمیر کے پولیو ورکرز کو 376 موٹرسائیکل اور قبائلی اضلاع کیپولیو ورکرز کو 672 موٹرسائیکلیں فراہم کی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل خریداری کیلئے فنڈز حکومت نے فراہم کئے، پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل کی خریداری ای پی آئی کے فنڈز سے کی گئی ہے، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔
موٹرسائیکلیں 

مزید :

صفحہ آخر -