پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم لڑنے کے بجائے کراچی کے دکھوں کامداوا کریں:سراج الحق 

  پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم لڑنے کے بجائے کراچی کے دکھوں کامداوا ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی پانی میں ڈوب گیا ہے،یہ وقت سیاست کے بجائے خدمت کا ہے۔پیپلزپارٹی. پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنما ٹی وی چینلز پر لڑنے کے بجائے کراچی کے دکھوں کا مداوا کریں۔وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر کراچی کو بچانے، کراچی پہنچیں۔ جماعت کے کارکنان عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں جماعت اسلامی کے تھنک ٹینک کی ایک میٹنگ میں آبی ماہر ین نے بتایاتھا کہ اس کے بعد دوسرے بحران کیلئے تیاررہیں، اس سال معمول سے زیادہ بارشوں وسیلاب سے تباہی کا خطرہ ہے۔ حکومتوں /اداروں کے پاس بھی یہ معلومات ہوں گی، مگر تباہی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی پیش بندی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے کی کشمکش اور پھر سندھ میں پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم کی نام نہاد محاذآرائی میں کراچی نظرانداز ہوتا رہا۔ گزشتہ 2 دہائیوں سے حکومت کرنیوالے اس تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل بااختیار شہری حکومت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہو جائیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔ 

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -