آرمی چیف کی قومی ہاکی کی بہتری کیلئے پی ایچ ایف کو 5کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی

آرمی چیف کی قومی ہاکی کی بہتری کیلئے پی ایچ ایف کو 5کروڑ روپے دینے کی یقین ...

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 5 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجادکھوکھر نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج نے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایچ ایف کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -