دہشتگردی ہو،سیلاب آئے یا کراچی میں بارش ہو مدد کو فوج ہی آتی ہے:فیاض الحسن چوہان

دہشتگردی ہو،سیلاب آئے یا کراچی میں بارش ہو مدد کو فوج ہی آتی ہے:فیاض الحسن ...

  

 لاہور(این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان، سیلاب، مردم شماری اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوج ہی آتی ہے، دوسری جانب جمہوریت اور سیاست کے نام پر کرپٹ مافیا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس بناتا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں سیلابی بارشوں میں مدد اور نالوں کی صفائی پر فوج کی لازوال خدمات کو خراج تحسین کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان ہو یا سیلاب آئے اور کراچی میں بارش بھی ہو تو فوج ہی مدد کو آتی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے اور مردم شماری کے لیے بھی فوج ہی میدان میں آتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور سیاست کے نام پر کرپٹ مافیا کبھی اقربا پروری اور منی لانڈرنگ کرتا ہے تو کبھی جعلی کمپنیوں اور کبھی جعلی اکانٹس کے نام پر موج کی جاتی ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -