ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ  روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی

ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ  روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ملزم مختلف کاروباری ناموں سے خدمات فراہم کر رہا تھا، جب اس سے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز اور ذرائع آمدن کا پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ایف بی آر کے مطابق  ملزم کے ساتھی کی بھی 329 ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے، دونوں افراد کے 50 سے زائد ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس ہیں،  بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں،  ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرلی گئی ہے۔ 

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -