10کلو چرس یا 20کلو بھنگ برآمد ہونے پر عمر قید

10کلو چرس یا 20کلو بھنگ برآمد ہونے پر عمر قید

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے  نشہ آور اشیاء پر قابو پانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا،  بل کے متن  کے مطابق  999گرام تک بھنگ برآمد ہونے پرتین سال تک قید جبکہ 20ہزار گرام  یا اس سے زیادہ بھنگ بر آمد ہونے پر 14سال قید سے  عمر قید تک کی سزا  دی جا سکے گی،499گرام تک چرس بر آمد ہونے پر پانچ سال تک  قید جبکہ دس  ہزار گرام یا اس سے زیادہ چرس بر آمد ہونے پر 20سال قید سے عمر قید تک کی سزا  دی جا سکے گی،99گرام تک کوکین بر آمد ہونے پر سات سال تک قید جبکہ 5ہزار گرام یا اس سے زیادہ کوکین بر آمد ہو نے پر 20سال قید سے عمر قید تک کی  سزا ہو سکے گی،99گرام تک ہیروئن بر آمد ہونے پر سات سال تک قید کی جبکہ 4ہزار گرام یا اس سے زیادہ کی ہیروئن بر آمد  ہونے پر 20سال قید   سے عمر قید تک کی  سزا ہو سکے گی، رکن کمیٹی محسن داوڑ نے 90دن تک کے ریمانڈ سمیت بعض دیگر ترامیم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اختلافی نوٹ لکھ  دیا، محسن داوڑ نے کہا کہ اس بل میں بعض ایسی چیزیں ہیں  جن سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوں گے۔

 بل منظور

مزید :

صفحہ اول -