یونس ڈھاگا کوکراچی کاایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کاامکان

یونس ڈھاگا کوکراچی کاایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کاامکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق انتہائی اہم ترین ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونس ڈھاگا کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کامران خان کا کہنا تھا کہ وفاق نے یونس دھاگا کا نام تجویز کیا ہے، وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔ سندھ حکومت کو ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔وفاق اور صوبے نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے، اس حوالے سے ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی فیصلہ تھا، جس میں اہم اداروں نے اہم کردار ادا کیا، اس میں انتہائی اہم ادارے کے افراد بھی شریک تھے۔

یونس ڈھاگا

مزید :

صفحہ اول -