کورونا سے مزید 8افراد جان کی بازی ہار گئے،433نئے مریض سامنے آئے

کورونا سے مزید 8افراد جان کی بازی ہار گئے،433نئے مریض سامنے آئے

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6283 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295101 تک جاپہنچی ہے۔ بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 433 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 204 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب سے 96 کیسز اور دو ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 43، بلوچستان سے 21، خیبر پختونخوا سے 48 کیسز، اسلام آباد سے 16 اور آزاد کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں بھی کورونا کے باعث مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 204 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2394 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129081 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔سندھ میں اب تک 122734 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 96 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2195 اور مریضوں کی تعداد 96636 ہو گئی ہے۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92421 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے جمعہ کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12742 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11636 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 16 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15578 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14923 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ا?زاد کشمیر سے کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2277 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔اصزاد کشمیر میں اب تک 2102 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2816 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2412 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے 48 نئے کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -