ذوالجناح کامرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں یوم عاشور 9 واں اور 10 واں محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات 11 بجے اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہو گا جس میں ہزاروں عزادار شرکت کریں گے مذکورہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا کل بروز اتوار بوقت نماز مغرب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جلوس میں شامل نوحہ خوانی اور مرثیے پڑھنے کے ساتھ ساتھ زنجیر زنی بھی کریں گے، اس سلسلے میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں یوم عاشور کے باعث آج اور کل ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ لیسکو نے ذوالجناح کے مرکزی جلوس سمیت شہر میں نکلنے والے دیگر چھوٹے بڑے جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر عزاداروں کیلئے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ آج اور کل صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں موبائل فون سروس بند رہے گی واضح رہے کہ یوم عاشور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذوالجناح کے پانچ مختلف جلوس اور ہزاروں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔
مرکزی جلوس