چیئرمین سینیٹ کا بین الپارلیمانی یونین کی صدر کے اعزازمیں عشائیہ
اسلا آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جمعہ کو بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔ قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، سینیٹر ز، سفرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے عشائیہ میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام پارلیمانی فورمز بشمول آئی پی یو کو اہم سمجھتاہے۔ بین الپارلیمانی فورمز امن ہم آہنگی اورپائیدار ترقی کیلئے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان آئی پی یو کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے موثر کردارا دا کرتا رہے گا۔آئی پی یو کی صدر کا دورہ کثیر الجہتی اور دوطرفہ تعاون کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
عشائیہ