امریکہ میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاہدہ آئندہ دنوں میں طے ہونے کا امکان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی امریکا میں ٹی ٹاک کا کنٹرول چھوڑنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ طور پر مقبول سوشل میڈیا ایپ کی فروخت کا معاہدہ آئندہ دنوں میں طے پاسکتا ہے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے شمالی امریکا اور آسٹریلیا میں آپریشنز کی فروخت کے معاہدے کا اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک مائیکروسافٹ، اوریکل اور ایک 'تیسری امریکی کمپنی' نے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے پیشکشیں کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریٹیل کمپنی وال مارٹ مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک کو خریدنے کے عمل کا حصہ بن رہی ہے۔نئی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوی لینڈ کے بزنس کی مالیت 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔
ٹک ٹاک