اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی

  اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی

  

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز فتح جنگ سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوات میں زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کو ریکٹر سکیل پر 5.1 درجے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  زلزلے کے جھٹکے

مزید :

صفحہ اول -