یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5روپے فی لیٹرمہنگی ہونے کا امکان

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5روپے فی لیٹرمہنگی ہونے کا امکان

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق بھاری ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ستمبر سے ہر 15 دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلے کے مطابق 15روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پرتیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبرسے شروع ہوگا خیال رہے کہ 28 جولائی کواقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔

پٹرول کی قیمتیں 

مزید :

صفحہ اول -