قوم بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی:شہباز شریف

  قوم بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی:شہباز شریف

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے،مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما، منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد  کریں۔وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے،وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور اشتراک عمل سے اقدامات کیے جائیں،مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والے صاحب ثروت اپنے اپنے علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو میں دل کھول کر تعاون کریں،مصیبت کی اس گھڑی میں قومی اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے سے کام لینا ہوگا۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -