اوسط درجے کے وزیر اعلیٰ اور روایتی انتظامیہ ہو تو معاملات نہیں چلئے جا سکتے:فواد چوہدری

اوسط درجے کے وزیر اعلیٰ اور روایتی انتظامیہ ہو تو معاملات نہیں چلئے جا ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ صوبائی انتظامیہ روایتی اور وزرا اعلیٰ   اوسط درجے کے  ہوں تو انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، پولیس کا نظام تباہ ہے، تعلیم اور صحت کا نظام تسلی بخش نہیں ہے تو مسئلہ صوبائی حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے،اس لئے سیاسی جماعتوں کو سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، وسائل اور ایک اھل آرگنائزیشنل نیٹ ورک جو مقامی ضروریات اور مسائل کو سمجھنا ہو گا

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -