جوبیڈن کو اقتدار مل گیا تو ملک تباہ ہوجائیگا،افرا تفری پھیلے گی:صدر ٹرمپ

جوبیڈن کو اقتدار مل گیا تو ملک تباہ ہوجائیگا،افرا تفری پھیلے گی:صدر ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی طرف سے اپنی صدارتی نامزدگی کو رسمی طور پر قبول کرلیا ہے۔ پارٹی کے چار روزہ قومی کنونشن کے آٰخری روز وائٹ ہاؤس سے اپنے آن لائن خطاب میں انہوں نے مخالف ڈیموکریٹک امیدوار اور سابق نائب صدر جوبیڈن پر سخت تابڑ توڑ حملے کئے۔ صدر ٹرمپ کا یہ خطاب سننے کیلئے وائٹ ہاؤس میں ایک ہزار کے قریب ری پبلکن پارٹی کے اہم کارکن اور کانگریس اراکین موجود تھے جسے کنونشن ہال کے شرکاء نے آن لائن سنا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ 3نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات امریکی تاریخ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مخالف امیدوار کامیاب ہوگئے تو امریکہ محفوظ نہیں رہے گا او وہ امریکہ کی عظمت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس الیکشن میں یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ کیا ہم امریکی طرز حیات اپنانا چاہتے ہیں یا ہم اسے کسی انتہا پسند تحریک کو سونپ دینا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نظریات انتہائی بائیں بازو کے ہیں اور اگر اقتدار ان کو مل گیا تو افراتفری پھیلے گی اور ملک تباہ ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں خدشہ ظاہر کیا کہ جوبیڈن کے منتخب ہونے کی صورت میں ملک سے ملازمتوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”جوبیڈن 47سال تک مزدوروں سے چندہ وصول کرتے رہے اور ان کے مسائل سمجھنے کا دعوی کرتے رہے لیکن جب وہ اقتدار میں آئے تو انہوں نے امریکیوں کی ملازمتیں ختم کردیں اور انہیں چین یا دوسرے ممالک کے حوالے کرنے کے حق میں فیصلے دیئے۔
صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -