نواز شریف کو حکومتی اقدامات کا انتظار کیے بغیر واپس آنا چاہیے،شاہ محمود
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لندن سے آنے والی خبروں کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے، نواز شریف کو حکومتی اقدامات کا انتظار کیے بغیر واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے حالات تشویشناک ہیں، وہاں شہری شدید پریشان ہیں، کاروبار متاثر ہو گیا ہے اورمریض ہسپتال جانے کے لیے بھی پریشان ہیں، کراچی میں حالات سے نمٹنے کے لیے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شاہ محمود