پاک آرمی کے اعلی سطحی وفد کا یو ایم ٹی کا دورہ

پاک آرمی کے اعلی سطحی وفد کا یو ایم ٹی کا دورہ

  

لاہور (پ ر)یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد، چیف ایڈوائزر لفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید حسن کے ہمراہ  یوایم ٹی میں آرمی ایجو کیشن اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ درجے کے جی ایچ کیو کے وفد سے ملاقات کی،جس کی صدارت ڈی جی ایچ آر ڈی، انسپیکٹریٹ جنل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن برانچ کے میجر جنرل نیئر نصیر نے کی۔ یو ایم ٹی اور پاکستان آرمی کے وفدکی ملاقات کے ایجنڈے میں مسلح افواج کے اہلکاروں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور فوجی عہدیداروں اور شہداء کے وارڈز کیلیئے وظائف شامل تھے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے پاکستان آرمی کے معزز مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا اور  میجر جنرل نیئر نصیر اور ان کے ہمراہ وفد کو یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ اور پر یز نٹیشن دی۔ انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی معیاری تعلیم کی فراہمی سے طلباء کو مستقبل کے بہترین لیڈرز میں تبدیل کر ر ہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے مابین یہ باہمی تعاون ایک خوش آئیند بات ہوگا اور اس سے یو ایم ٹی پاکستان آرمی کے اہلکاروں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیئے اپنا کردار ادا کر کے قومی فریضہ سر ا نجام دے گی۔ 

 اجلاس کے اختتام پر  میجر جنرل نیئر نصیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ایک دوسرے کے ساتھ سووینیئرز کا تبادلہ بھی کیا۔

مزید :

کامرس -