نئے انتخابات اپوزیشن جماعتوں   کا ہی نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے

نئے انتخابات اپوزیشن جماعتوں   کا ہی نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے

  

مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ازسر نو تشکیل اور نئے انتخابات اپوزیشن جماعتوں کا ہی نہیں پوری قوم کا بھی مطالبہ ہے لہذٰا فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کر کے نئے انتخابات کی طرف جایا جائے یہی موجودہ مسائل کا حل ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ہر طرف مایوسی اور مسائل ہی مسائل ہیں۔بے یقینی کی فضاء حکومت نے پیدا کر رکھی ہے ان حالات میں نئے انتخابات کی طرف جانا کی دانشمندی ہو گی۔

راجہ ظفر الحق 

مزید :

صفحہ اول -