فوری طور پر الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل کرکے انتخابات کروائے جائیں 

   فوری طور پر الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل کرکے انتخابات کروائے جائیں 

  

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ حکومت نا لائقوں اور نااہلوں کی حکومت ہے ہر میدان میں فیل ہو چکی ہے اب اس کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل کرے اور ساتھ نئے انتخابات کا اعلان کرے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دو سالوں میں حکومت نے احتساب کے نام کی سیاست کی۔انشاء اللہ محرم الحرام کے بعد تما م اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو کر حکومت کی نا اہلی کیخلاف اجلاس کریں گی جس میں نئے انتخابات اور الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ زور پکڑے گا۔

 عبدالغفور حیدری 

مزید :

صفحہ اول -