حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی 

  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی 

  

تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء اور پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ نئے انتخابات اپوزیشن کا خواب ہے جو پانچ سال سے قبل پورا نہیں ہو گا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل اپنے وقت پر ہو گی اپویشن نان ایشوز کی سیاست کر رہی ہے جب عوام نے حکومت کو منتخب کیا،آئین نے موقع فراہم کیا اور حکومت کو پانچ سال دیئے تو اپوزیشن کون ہوتی ہے حکومت کو گھر بھیجنے کی باتیں کرنے والی اپوزیشن کا اس قسم کا مطالبہ دیوانے کے خواب سا معلوم ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -