حکومت ناکامی تسلیم کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے

حکومت ناکامی تسلیم کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے

  

 پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ عوام سڑکوں پر آئیں،ملک میں انارکی پھیلے اور حکومت کو کہیں منہ چھپانے کو جگہ نا ملے اور اس کا فائدہ تیسری قوت اٹھائے۔حکومت فوری طور پر الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل اور فوری انتخابات کی جانب قدم اٹھایا جائے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے حکومت کورونا کے پیچھے چھپنے کی بجائے اپنی ناکامی تسلیم کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے۔ورنہ بہت جلد حکومت کے اقدامات کے خلاف عوام کا غصہ قابو سے باہر ہو گا۔

 قمر الزماں کائرہ

مزید :

صفحہ اول -