بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مشکلات سے نکالا جائے: چیئر مین سینیٹ 

بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مشکلات سے نکالا جائے: چیئر مین سینیٹ 

  

  اسلام آباد (آئی این پی)  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 میں توانائی سے متعلقہ منصوبوں اور بلوچستان کی بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ بلوچستان کے اضلاع چاغی، لسبیلہ، آواران، وشوک،گوادر وغیرہ کیلئے علیحدہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی بنانے کی ضرورت ہے۔ لسبیلہ کو کے الیکٹرک سے علیحدہ کر کے نئی مجوزہ تقسیم کار کمپنی میں شامل کیا جائے۔بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں۔توانائی کے نئے ذرائع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کا نظام موثر طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے بہتر کیا جائے اورترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جائے۔ ضلع میں چھوٹے پیمانے کے توانائی منصوبوں سے بہتری آ سکتی ہے۔ 

چیئر مین سینیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -