صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد  سے یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے  صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کی ملاقات

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد  سے یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے  صدر ڈاکٹر مسعود ...

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)  نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت سینئر فیکلٹی کی شدید کمی،میڈیکل افسران سے سینیر (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

رجسٹرار کی ترقیاں،پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے معاملات سے متعلق یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات،صوبائی وزیر صحت کی جانب سے تمام مسائل کے حل کی جلد یقین دہانی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے شعبہ گائنی،ریڈیالوجی،انیستھیزیا اور دیگر میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سینئر فیکلٹی کی کمی کے معاملات سے متعلق یو ڈی ایف کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نشتر ہسپتال میں پی جی آرز کی سیٹیں بڑھائی جائیں،جبکہ جولائی سیشن کے پی جی آرز کی انڈکشن نہ ہونے کے باعث ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے،جس پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یقین دہانی کروائی کے 31 اگست سے سی آئی پی پورٹل کھول دیا جائے گا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے مزید بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت سینئر فیکلٹی کی شدید کمی ہے،جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں سینئر رجسٹرار،میڈیکل افسران،نرسز اور درجہ چہارم کے 700 سے زائد ملازمین کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جن پر فوری بھرتی کی جائے جبکہ ایم او اور سینیر رجسٹرار کی ترقیاں جو رکی ہوئی ہیں ان پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ترقیاں دی جائیں،جبکہ ملتان کے سرکاری ہسپتالوں کے پی جی آرز ایم ایس ایم ڈی کی یو ایچ ایس رجسٹریشن نہ ہونے سے وہ پی جی آر امتحانات نہیں دے سکیں گے جس کے لئے فوری رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے،تمام مسائل سننے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی کی کمی دور کرنے،سٹاف کی بھرتی سمیت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -