حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چل رہی ہے‘ اظہر اقبال حسن 

حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چل رہی ہے‘ اظہر اقبال حسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  خان پور(نمائندہ پاکستان)حقیقی اپوزیشن کا کردار جماعت اسلامی ادا کرئے گی حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چل رہی ہے جلد ہی دھڑن تختہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہر اقبال حسن نے سابقین جمعیت کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلائیں گے ریاست مدینہ میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا تھا اس ملک میں بے روزگاری،بھوک افلاس سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن ہے اور 73سال سے جدوجہد کر رہی ہے۔اظہر اقبال حسن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نظریہ ضرورت کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں اور قانون سازی میں حکومت کی معاونت کررہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی ایک نظریہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور اچھے لوگوں کو سامنے لائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہ سالوں سے موجودہ حکومت نے نوجوانوں،خواتین سے کیئے گئے تمام وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے حکومت کی  ہر بل پرسپورٹ کررہی ہے۔جماعت اسلامی حقیقیاپوزیشن کاکردار ادا کرتی رہے گی اور پاکستان کو حقیقت میں ریاست مدینہ بنائے گی۔اس موقع پرامیر تحصیل خان پور محمود الحسن چوہدری،شیخ عمر فاروق،عبدالرحمان شاکر،حافظ سلمان،سید عابد شاہ،سید محمد شاجد شاہ،خواجہ رفیق احمد،عبدالوحید گوری،عامر اشتیاق، محبوب الٰہی،خالد سیف اللہ،بلال گورایہ،محمد عامر سلیم باجوہ،راؤ طارق علی،راشد مسعود،رب نواز چیمہ،ماسٹر ذوالفقارعلی،جام زبیر احمد،جام شہزاد ایڈووکیٹ،شاہ نواز،جا م شکیل احمد،حماس راحیل،ملک محمد اقبال، سید خالد محسن،سید محمد عباس شاہ،حافظ محمد طاہر،جام عبدالمجید جاوید،محمد ارشد بھٹہ ودیگر موجود تھے۔آخر میں ملک کی سلامتی کی دعا کی گئی۔
اظہر اقبال