محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، زاہد اختر زمان  

  محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، زاہد اختر زمان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) سرکٹ ہاؤس ملتان میں امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے کی اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایڈیشنل ا?ئی جی انعام غنی نے بتایا کہ پورے ملتان ڈویڑن میں محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مجالس، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کنٹرول رول بھی قائم کردیئے گئے ہیں،کمشنر ملتان شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،ڈاکٹر اختر ملک،ملک عامر ڈوگرنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی تمام روٹس پر روشنی اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہے مزید بھی کسی قسم کے تعاون کی ضرورت ہو گی پورا کریں گے حکومت سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے سی پی او ملتان حسن رضا خان نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی شرپسندوں سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کنٹرول روم سے تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ اہلبیت? اور صحابہ ? کرام کا احترام اور عظمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا،سی پی او ملتان نے کہا کہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، علامہ عنائیت اللہ رحمانی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاجائے گا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایڈیشنل ا?ئی جی انعام غنی،کمشنر ملتان شان الحق،ڈاکٹر اختر ملک نے، ڈی سی عامر خٹک، ملک عامر ڈوگر،سی پی او ملتان حسن رضا خان، زاہد بلال قریشی، علامہ عنائیت اللہ رحمانی،مخدوم حسن رضا مشہدی،صغر عباس نقوی، مخدوم غوث گیلانی، مولانا انوارالحق مجاہد بھی موجود تھے۔
زاہد اختر