کورونا کے خوف اور خدشات سے دنیا  بھر میں نفسیاتی مریضوں میں اضافہ ہوا: عالمی ادارہ صحت 

    کورونا کے خوف اور خدشات سے دنیا  بھر میں نفسیاتی مریضوں میں اضافہ ہوا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   نیویارک (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے خوف اور خدشات دنیا بھر میں نفسیاتی مریضوں میں اضافہ کر رہے ہیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبریسس نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ء سے پیدا ہونے والے خدشات اور خوف نے کروڑوں انسانوں کی دماغی صحت کو متاثر کیا ہے گیبرے سس نے ادارے کے جنیوا میں مرکزی دفتر سے ویڈیو کانفرنس کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
 ذریعے منعقدہ  پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبا ء کے باعث پیدا ہونے والے سماجی روابط کے خلاء نے متعدد انسانوں کی نفسیات بری طرح متاثر کیا ہے انہوں نے بتایا کہ وبا ء کے خوف سے پیدا ہونے والے نفسیاتی اثرات  انسانوں کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہے ہیں اور کیئر سنٹرز اور امراض نفسیات کے ہسپتالوں جیسے مقامات کو کووڈ 19 وبا کا خطرہ لا حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ امراضِ نفسیات کے بعض ہسپتالوں کو صرف کورونا مریضوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے  جس سے اس شعبے کوپہلے سے ہی درپیش مشکلات میں اہم سطح  کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب انسانوں کو نفسیاتی امراض کا سامنا ہے  نشہ کرنے سے سالانہ تیس لاکھ انسان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ہر 40 سیکنڈ میں ایک شخص خود کشی کا مرتکب ہوتا ہے گیبرے سس نے خبر دار کیا ہے کہ کم اور درمیانی سطح کی آمدنی کے حامل ممالک میں ذہنی امراض اور نشے کے مریضوں کے علاج معالجہ کے وسائل بھی موجود نہیں۔ 
عالمی ادارہ صحت