مشیر وزیر اعلیٰ رفاقت گیلانی کا انتظامی افسران کے ساتھ جلوس روٹس کا دوہ‘ انتظامات کا جائزہ لیا

 مشیر وزیر اعلیٰ رفاقت گیلانی کا انتظامی افسران کے ساتھ جلوس روٹس کا دوہ‘ ...

  

لیہ (نمائندہ پاکستان)مشیر وزیر اعلیٰ رفاقت علی، ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا ء کا آرمی افسران کے ہمراہ جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،ڈیوٹی(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 پر مامور پولیس اہلکاران کی حوصلہ افزائی،مزید الرٹ رہنے کی ہدایت،پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی پی او لیہ  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،مشیر وزیر اعلیٰ سید رفاقت علی گیلانی کا پاک فوج کے افسران کے ہمراہ محر م الحرام کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،اس موقع پر منتظمین جلوس بھی ہمراہ تھے،افسران نے لیہ پولیس کی طرف سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیا اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاران کی حوصلہ افزائی کی،اس موقع پرافسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا،ڈی پی او لیہ نے کہا کہ محرم الحرام میں عوام کے عزاداروں کے تحفظ کیلئے فو ل پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،لیہ پولیس کسی بھی چیلنج سے نبٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ مجالس کی انتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ کرونا SOP,sپر عمل درآمد کیلئے شرکاء کو پابند کریں۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -