لیہ: محکمہ صحت کے سینئر انسپکٹر کی قابل اعتراض آڈیو اور وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج
چوک اعظم(نامہ نگار) لیہ محکمہ صحت لیہ کے سینٹری انسپکٹر محسن حنیف کی قابل اعتراض مبینہ گفتگو پر مشتمل آڈیو ویڈیو وائرل(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ کی لیڈیز سٹاف غیر محفوظ ڈپٹی کمشنر لیہ سی ای او ہیلتھ لیہ کی پراسرار خاموشی نے سوالات کھڑے کر دئییغیر اخلاقی آڈیو ویڈیو وائرل ہونے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت لیہ کے سینٹری انسپکٹر محسن حنیف کی گزشتہ روز مبینہ قابل اعتراض آڈیو اور فحش ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سینٹری انسپکٹر محسن حنیف ایک مڈوائف لڑکی سے غیر اخلاقی فحش گفتگو اور جنسی تعلقات استوار کے لیے مجبورکر رہا ہے غیر اخلاقی ریکارڈنگ اور ویڈیو کے سامنے آتے ہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے زرائع کے مطابق لڑکی(ث)کا تعلق بھی محکمہ صحت لیہ سے بتایا جا رہا ہے آڈیو اور ویڈیو کلپ وائرل ہونے سے جہاں عوامی حلقوں میں چہہ مگوئیاں ہو رہی ہیں وہاں محکمہ صحت کی خواتین سٹاف بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں جبکہ محکمہ صحت میں باعزت گھرانوں کی خواتین پراس فعل کا بہت برا اثر پڑے گا آخری اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی لیہ پولیس سب انسپکٹر محمد شریف کی مدعیت میں سینٹری انسپکٹر محسن حنیف کے خلاف مقدمہ نمبر609/20 درج کر لیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
مقدمہ درج