رحیم یار خان میں چوروں کا راج  6 وارداتوں میں لاکھوں کا مال پار

       رحیم یار خان میں چوروں کا راج  6 وارداتوں میں لاکھوں کا مال پار

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج جاری مزید 6 وارداتوں میں موٹر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 سائیکلیں‘مویشی‘ نقدی‘ پینٹ‘ کیمرہ چرا کر فرا‘پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات زرعی کالج کے رہائشی سفیان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دوسری واردات لطیف آباد کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات گلن گلکالہ کے رہائشی محمد جہانگیر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد احمد نے 57 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات خانبیلہ کے رہائشی غلام حسین سیال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے دوکان میں نقب لگا کر 1 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی اور کیمرہ چرا لیا‘پانچویں واردات ٹبہ ظاہر پیر کے رہائشی کوڑا کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان فاروق احمد وغیرہ نے 20 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ چھٹی واردات گوٹھ عالو کے رہائشی ضیاء الحق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے کنٹینر سے 44 کارٹون پینٹ چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے واداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مال پار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -