بہاولپور چیمبر آفکامرس کے انتخابات کاغذات نامزدگی جمع‘ 31 اگست کو سکروٹنی ہوگی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020-21 (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کے الیکشن شیڈول کے مطابق مورخہ 27اگست 2020 کو چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونے والی (چھ ایسو سی ایٹ،چھ کارپوریٹ اور خواتین کے لیے خالی ہونے والی مخصوص ایک نشست) 13 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصولی کی آخری تاریخ تھی۔خالی ہونے والی ان نشستوں پر کاوپوریٹ کلاس سے 18اور ایسو سی ایٹ کلاس سے 16کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔فاؤنڈر گروپ سے 9کاغذات نامزدگی برائے کارپوریٹ کلاس موصول ہوئے جن میں چوہدری محمود مجید، راجہ شاہ زیب، محمد نوید بھٹی، محمد ارسلان خان، چوہدری حمید اختر، محمد فیصل، محمد بلال چوہدری، محمد راحیل بھٹی، تنویر طارق، اسی طرح اتحاد گروپ سے موصول ہونے والے 8کاغذات نامزدگی برائے کاپوریٹ کلاس جن میں ملک محمد اعجاز ناظم، محمد شفیع انجم، محمد منیب ملک، چوہدری ذوالفقار علی، چوہدری محمد اشتیاق بسرا، عدیل خالد، احمد علی جبار، ماجد خان جبکہ محمد نبیل شاکر نے آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات داخل کرائے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی خالی ہونے والی نشستوں پر فاؤنڈر گروپ کی جانب سے7کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں رانا محمد شفقت، حنیف احمد، ملک فراز احمد، محمد عمران حنیف، سید مزمل حسین، راشد اکرم جبکہ ڈاکٹر نصرت وحید کے کاغذات خواتین کیلئے مخصوص نشست پر کاغذات داخل کرائے گئے،اسی طرح اتحاد گروپ کی جانب سے 9کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں عمر فاروق، عرفان شوکت، محمد حبیب ماجد، غلام فرید، منصور احمد، عبد الحئی، دانش نذیر، میاں ندیم یونس جبکہ پروین رمضان کے کاغذات خواتین کیلئے مخصوص نشست پر کاغذات داخل کرائے گئے۔ 31اگست 2020بروز سوموار کو موصول ہونے والے کاغذات کی الیکشن کمیشن سکروٹنی کریگا۔ الیکشن ہونے کی صورت میں مورخہ 19ستمبر 2020ایسو سی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخا ب عمل میں لایا جائیگا۔
سکروٹنی