کوٹ مبارک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ فائرنگ کے نتیجہ میں راہگیر زخمی 

  کوٹ مبارک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ فائرنگ کے نتیجہ میں راہگیر زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شادن لُنڈ (نمائندہ  پاکستان) تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس مقابلہ،اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے راہگیر زخمی،ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار،پولیس نے عزیز بلیل،راشد لشاری،اقبال عرف بلی و دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھا نہ کوٹ مبارک پولیس کے اہلکار کفایت اللہ ASiچار کنسٹیبلان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
 کے ہمراہ گشت پر تھے کہ بخاری چوک پر تین مشکوک موٹر سائیکل سوار عزیز بلیل،راشد اور اقبال عرف بلی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر بستی عزیز بلیل میں داخل ہوگئے جہاں سے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں راہگیر فداحسین اوگانی زخمی ہوگیا جسے شاہ صدر دین ہسپتال داخل کرا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب تھانہ کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس اور بی ایم پی اہلکاروں کو  ساتھ لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈی ایس پی صدر سرکل بھی پہنچ گئے  مگر تمام ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس پر پولیس نے عزیز بلیل،راشد لشاری،اقبال عرف بلی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
پولیس مقابلہ