جام پور: گھریلو سلنڈر پھٹنے سے زخمی ماں‘ بیٹی جاں بحق 

جام پور: گھریلو سلنڈر پھٹنے سے زخمی ماں‘ بیٹی جاں بحق 

  

جام پور (نامہ نگار) گھریلو سلنڈر سے پھٹنے سے جلنے والی سات سالہ ایمان زہرہ اور اس کی ماں چوبیس گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ دونوں کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جام پور کے نواحی علاقہ اللہ اباد (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

میں کچین میں گھریلوسلنڈر  پھٹنے  کی وجہ  سے سات سالہ ایمان زہرہ اور اس کی ماں سائرہ بی بی زوجہ عمران بیگ مغل بری طرح  جل گئی تھیں۔جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور شفٹ کیا گیا۔ چوبیس گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پاگئی ہیں۔ قانونی کاروائی کے بعد متوفین کی نمازہ جنازہ ابائی علاقہ اللہ اباد میں ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -